ملتان (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر نیو جوڈیشل کمپلیکس میں کیک کاٹا گیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان امیر محمد خان نے دیگر ججز کے ہمراہ کیک کاٹا۔جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز ،سینئرسول ججز اور سول ججز بھی موجود تھے۔دریں اثناء ضلعی عدلیہ ملتان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کوسالگرہ کے موقع پرموبائل فون کے ذریعے مبارکباد اور خیر سگالی کے پیغامات بھجوائے ہیں۔