لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے غیرملکی ماہرکی مددلینے کا فیصلہ کرلیا۔محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن اکتوبرمیں سری لنکا کیخلاف سیریزکے دوران رپورٹ ہوا تھا، لندن کی لف برویونیورسٹی میں ایکشن کا بایومکینکس ٹیسٹ ہوا جس میں وہ ناکام ہوگئے اورآئی سی سی نے انہیں بولنگ سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق ،پروفیسرکے بولنگ ایکشن کوٹھیک کرنے کیلئے غیرملکی ماہرکی مدد لی جارہی ہے۔ حفیظ برطانوی بایو مکینکس ایکسپرٹ پال ہیرن کی زیرنگرانی چارروز تک ایکشن کی بہتری پرکام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسرکے ایکشن کوبہتربنانے پراٹھنے والے تمام اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔