حدیبیہ پیپرملز کیس میں نیب نے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی.درخواست میں کہا گیا کہ نوازشریف حدیبیہ پیپرکیس میں اپیل دائر کرنے پر اثر اندار ہوئے، دوبارہ تحقیقات کی استدعا مسترد کرنا انصاف کو جھٹلانے کے مترادف ہوگا، عدالت اپیل میں تاخیر نظر انداز کرکے کیس کھولنے کی اجازت دے۔بدھ کو حدیبیہ پیپرملز کیس میں نیب نے سپریم کورٹ میںنئی درخواست دائر کردی، نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عمران الحق نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں عدالتی حکم کے 3سال بعد اپیل دائر کرنے کا جواز پیش کیا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نوازشریف حدیبیہ پیپرکیس میں اپیل دائر کرنے پر اثر انداز ہوئے، عدالتی غلطی یا ججز کی غیر سنجیدگی سے کیس کو ہٹایا نہیں جاسکتا، دوبارہ تحقیقات کی استدعا مسترد کرنا انصاف کو جھٹلانے کے مترادف ہوگا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اپیل میں تاخیر نظر انداز کرکے کیس کھولنے کی اجازت دے۔