خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو فساد فی الارض کا داعی قرار دے دیا

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فساد فی الارض کا داعی قرار دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو فساد فی الارض کا داعی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کے مجرم اور اقتدار کیلئے فساد فی الارض کے داعی ہیں۔-عمران ٹولہ ھر دھرنے میں براہ راست یا بلواسطہ ملوث رھا-اس سے قبل عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ(ن( کے وزرا پر تنقید کی تھی۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کے کردار کے حوالے سے عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی صلاحیت سامنے آئی وہ سب نے دیکھ لی ہے۔ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، حکومت مفلوج ہوچکی ہے۔ فوری طور پر انتخابات کروائے جائیں۔فیض آباد دھرنے میں فوج کردار ادا نہ کرتی تو انتشار پیدا ہوتا.

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...