وفاقی حکومت نے شوگرملوں کو 15 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی

Nov 29, 2017 | 22:28

ویب ڈیسک

وفاقی حکومت نے شوگرملوں کو 15 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کی باقاعدہ منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے دی گئی جبکہ وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے نتیجے میں گنے کے کاشتکاروں کو ممکنہ طور پر اربوں روپے کا نقصان اور گنے کا ممکنہ تاریخ ساز بحران رونما ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملوں کو چینی کی سبسڈی کی سہولت کے ساتھ برآمدات کیلئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ 30 نومبر2017 تک ہرصورت کرشنگ کا آغاز کر دیں اور ساتھ ہی گنے کی خریداری کی مد میں بروقت ادائیگیاں کردیں بصورت دیگر انھیں برآمدات پر دی جانیوالی زرتلافی سے محروم کر دیا جائیگا جبکہ حکومت کی جانب سے 14ستمبر کو منظور کردہ 10 روپے 70 پیسے فی کلو گرام فریٹ سبسڈی پر شوگرملوں کو چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزیدخبریں