پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے بلیسٹک میزائل کے تجربے پر تحفظات کا اظہار کرتے اس کو اقوام متحدہ کی قراردوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ایسے تجربات اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے اور ایسے اقدامات جزیرہ نما کوریا، شمال مشرقی ایشیا اور خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ ہے'۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اس قسم کے تجربات سے باز رہے، میزائل تجربہ خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دے گا۔قبل ازیں شمالی کوریا نے اپنے اب تک کے سب سے زیادہ طاقت ور ترین بین البراعظم بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کردیا تھا۔
شمالی کوریاکا میزائل تجربہ یواین کی قراردوں کی خلاف ورزی ہے : پاکستان
Nov 29, 2017 | 22:36