لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد کی اپیل پر گزشتہ روز شہر کے مختلف سکولوں کے بچوں نے اساتذہ کی قیادت میں تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے احتجاجی واک کی ۔ جن تعلیمی اداروں کے بچوں نے واک میں حصہ لیا ان میںالخدمت سکول لال پل ، ، دارارقم سکول کینال روڈ ، دی ارقم سکول ملتان روڈ ،ثریا اشفاق سکول مغل پورہ ، دارارقم سکولز لٹن روڈ ، ثریا اشفاق مغل پورہ ، دارارقم سکول شاہدرہ ، دی ارقم سکول ریوازن گارڈن ، ثریا اشفاق سکول اسلام پورہ ، دی ارقم سکول شالیمار لنک روڈ کے بچوں نے تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے احتجاجی واک کی ۔
ذکر اللہ مجاہد کی اپیل پرمختلف سکولوں کے بچوں و اساتذہ کی تحفظ ناموس رسالتؐ کے حوالے سے احتجاجی واک
Nov 29, 2018