لگتا ہے دو چار کلرک ہی وفاقی حکومت چلا رہے ہیں : جسٹس عظمت سعید

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، حکومت چلاتی ہے یا دو چار بندے حکومت چلارہے ہیں؟ لگتا ہے دو چار کلرک ہی حکومت چلا رہے ہیں۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ اندھوں کو بھی نظر آرہا ہے کیا ہو رہا ہے۔ شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ورکرز ویلفئیر فنڈز ڈیپوٹیشن ملازمین کیخلاف کیس کی سماعت کیس کی، ایڈووکیٹ وصی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی فیصلے میں کلریکل غلطی ہے اور فیصلے میں درخواست گزار کا نام بھی ڈیپوٹیشن ملازمین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا مذاق نہیں اڑایا جاتا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے مزید کہا کہ بعض دفعہ مقدمے کو اس لیے نہیں کھینچتے کہ حکومت کیلئے شرمندگی نہ ہو، آئندہ ہفتے تک جواب داخل کرائیں جواب آنے کے بعد دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔
جسٹس عظمت سعید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...