منی لانڈرنگ کیس‘ زرداری ایف آئی اے پیش‘ فریال تالپور سے ایک گھنٹہ تفتیش

کراچی (این این آئی + اے این این) میگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے۔ ان سے پہلے رہنماپیپلزپارٹی فریال تالپور سے جے آئی ٹی نے ایک گھنٹے تک تفتیش کی۔ بلاول بھٹو جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ وہ اپنے وکیل کے ذریعے جے آئی ٹی کا سوالنامہ حاصل کریں گے۔ زرداری اور فریال تالپور فرداً فرداً پیش ہوئے۔ فریال تالپور نے جے آئی ٹی کی جانب سے پوچھے گئے چھ سوالوں کے جواب ریکارڈ کرائے اور اس دوران فاروق ایچ نائیک بھی پی پی رہنما کے ساتھ تھے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کو طلب نہیں کیا گیا بلکہ فی الحال صرف سوالنامہ جاری کیا گیاہے۔ ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق بلاول کو سوال نامے کا جواب دینے کیلئے 2 روز کا وقت دیا گیاہے اور بلاول بھٹو زرداری کی قانونی ٹیم 2 دن میں سوالنامے کا جواب دے گی۔
منی لانڈرنگ کیس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...