اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے بہنوئی نے قتل کے الزام میں 21 سال مفرور رہنے کے بعد سیشن عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔کوہاٹ میں 21 سال سے مفرور قتل کے ملزم احمد نثار وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے بہنوئی ہیں اور ان پر جائیداد کے تنازعہ پر جرگہ کے دوران اپنے رشتہ دار کیپٹن محمد یونس کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم احمد نثار نے 1997ء میں کیپٹن محمد یونس کو قتل کیا تھا اور اس واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیوہ نگہت آفریدی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد سے ملزم مفرور تھا۔ عدالت نے ملزم کو 8 دسمبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری کی متعلقہ عدالت سے توثیق کرانے کی ہدایت کی ہے۔
بہنوئی شہریار