فیروزوالہ(نامہ نگار) رچناٹاﺅن میں بردہ فروش نے نوعمرطالب علم کو درندگی کیلئے اغواکرکے تشدد کانشانہ بنایااس کے منہ پرٹیپ باندھ کر اسے بوری میں بند کرلیا اورعلاقہ غیرمیں لے جانے کی کوشش کی ،شہریوں نے یہ کوشش ناکام بنادی۔ محنت کش دلدارخان کا آٹھ سالہ بیٹاقیصرخاں گھرسے سکول گیا راستے میں بردہ فروش بلال نامی نے اپنے ساتھی کی مد د سے اغواکرلیااورویران جگہ پرلے جاکراس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ بچے کی چیخ وپکارپرملزم نے بچے کے دانت توڑ ڈالے بعد میں اسے بوری میں بند کرکے کسی اورعلاقے میں لے جارہے تھے کہ شہریوں نے بردہ فروش کو پکڑلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرارہوگیا۔شہریوں نے اغواکاربلال اورمغوی قیصرخاں کوپولیس کے حوالے کردیا۔فیروزوالہ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔