سیالکوٹ+اسلام آباد (آئی این پی+آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیالکوٹ گورنمنٹ خواتین یونیورسٹی کا قیام کئی سال قبل شہباز شریف کی حکومت میں ہوا،موجودہ کیمپس کے علاوہ 200ایکڑ زمین بھی الاٹ کی گئی۔شہباز شریف نے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔آج عمران خان اسکا دوبارہ افتتاح کرکے رنگ بازی کر گیا۔دریں اثناء خواجہ آصف نے کرتارپور راہداری کو اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری ہمیشہ ہماری خواوش رہی، نریندر مودی مذہبی کارڈ کو شدت سے کھیل رہے ہیں۔ ان کا پورا ماضی شدت پسندی سے بھرا ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات بہتر اور خطے میں امن قائم ہو۔