دوہری شہریت، بھاری معاوضے پر رکھی گئی، ایچ آر پی آئی اے خاتون افسر نوکری سے فارغ

لاہور (خبر نگار) دوہری شہریت، پی آئی اے میں ایچ آر خاتون آفیسر نوکری سے فارغ کردی گئی۔ عاصمہ باجوہ سمیت انتہائی خطیر مشاہرہ اور دیگر مراعات پر اہلیت نہ ہونے کے باوجود ملازم رکھے گئے ’’چہتوں‘‘ میں سے ایک اور اعلیٰ عہدیدار کو جو دوہری شہریت کے باوجود پی آئی اے میں دھڑلے سے نوکری کر رہی تھیں، گزشتہ روز فارغ کر دیا گیا فارغ ہونیوالی چیف ہیومن ریسوس آفیسر عاصمہ باجوہ کو پی آئی کے سابق سی ای او مشرف رسول سیان کی خصوصی سفارش پر دوہری شہریت کا علم ہونے کے باوجو بھرتی کیا گیا تھا مشرف رسول سیان نے 16 سے 18 لاکھ ماہانہ مشاہدے دیگر مراعات پر جو افسر ’’خود‘‘ پی آئی اے میں رکھے تھے ان میں سے چیف کمرشل آفیسر بلال منیر شیخ سے بھی رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں استعیٰ دے دیا تھا۔ بلال منیر شیخ کی فراغت کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا انہیں مارکیٹنگ کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود بطور چیف کمرشل آفیسر ملازمت دی گئی تھی بلال منیر شیخ کے دوران ملازمت پی آئی اے کو ہر ماہ کروڑوں کا نقصان ہوا۔ مشرف رسول سیان کی سفارش پر ہی رکھے گئے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیاء قادر قریشی سے گزشتہ ماہ پی آئی اے کو نجات ملی تھی انفارمیشن نکتا لوبی کا تجربہ اور اعلیٰ تعلیم نہ رکھنے والے چیف سسٹم آفیسر کاشف ابھی بھی پی آئی اے کا حصہ ہیں آئی ٹی کا خاطر خواہ تجربہ نہ ہونے کے باعث وہ چیف آئی ٹی آفیسر کے عہدے پر چیف سسٹم آفیسر کے نام سے ابھی بھی کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی رخصتی بھی جلد متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...