لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری نے اعتماد کا ووٹ لے لیا۔ جنرل کونسل کا غیر معمولی اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا، اجلاس میں اشفاق احمد راجہ، سیکرٹری/ فوکل پرسن ٹو پی ایف ایف الیکشن ریٹرننگ آفیسر ، حسنین علی اسسٹنٹ ایڈمن آفسیر، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان اور اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رمضان قصوری بطور ابزور شرکت کی، اجلاس میں 32 میں سے 24 ووٹ کا حق رکھنے والی کلبوں کے نمائندوں نے شرکت کی،ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے صدر رانا تنویر احمد نے اجلاس میں قرارداد کے ذریعے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔