لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایشین کرکٹ کونسل نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ 6 سے 15 دسمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کی میزبانی پاکستان اورسری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ 6 دسمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کراچی میں ہوگا جبکہ ایونٹ کا دوسرا میچ بنگلہ دیش اور یو اے ای کے درمیان کراچی میں ہوگا۔ سری لنکا اور اومان کی ٹیمیں 7 دسمبر کو کولمبو میں ٹکرائیں گی۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ بھی 7 سمبر کو کولمبو میں ہوگا۔7 دسمبر کو کراچی میں پاکستان اور یواے ای جبکہ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔