لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری کے عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ 32سالہ یاسر شاہ اب تک ٹیسٹ میچز میں 32 ٹیسٹ میچز کھیل کر 195 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور ان کی وکٹیں حاصل کرنے کی اوسط 28.23 ہے۔یاسر شاہ اب تک 3 مین آف دی میچز جبکہ 4 مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔اگر یاسر شاہ اپنے اگلے 3 ٹیسٹ میچز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالیں گے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کے پاس ہے جنہوں نے1936ء میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔اگلے 3 ٹیسٹ میچز میں یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے جبکہ اس کے بعد تین ٹیسٹ میچز جنوبی افریقہ کیخلاف دسمبر اور جنوری میں کھیلے جائیں گے۔