تاجروں کوتحفظ فراہم ،بازاروں میں پولیس گشت کو بڑھایا جائے گا،سی پی او

Nov 29, 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)چوری ،راہزنی،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے وفد نے صدر شاہد غفور پراچہ کی قیادت میں سی پی او راولپنڈی سے ہنگامی ملاقات کی ، وفد میں طارق جدون ،سردار ثاقب،بلال خان،ملک عمر،نصیر قریشی،راجہ راشد ،بھی موجود تھے ،تاجروں نے سی پی او راولپنڈی عباس احسن کو بتایاہے کہ راولپنڈی شہر کے تاجر دن دیہاڑے چوری ،ڈکیتی،اور راہزنی کی وارداتوں سے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ،بازاروں کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس چوکیاں بنائی جائیں ،جبکہ صادق آباد چوک میں پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے اور چوک میں موجود پولیس پکٹ پر بھی نفری تعینات کی جائے جس پر پی او راولپنڈی نے تاجروں کو یقین دھانی کروائی کہ ایک ہفتے کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، تاجروں کوتحفظ فراہم ،بازاروں میں پولیس گشت کو بڑھایا جائے گا،جبکہ ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیئے زبانی کے بجائے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں