شیریں مزاری سے بل اینڈ میلنڈہ گیٹس فائو نڈیشن کی ڈائریکٹر، سارہ ہینڈرکس کی ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے گزشتہ روزاسلام آباد میں بل اینڈ میلنڈہ گیٹس فا نڈیشن کی صنفی مساوات کی ڈائریکٹر، سارہ ہینڈرکس نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں ۔بلکہ یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے سارہ ہینڈرکس کو انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ بل اینڈ میلنڈہ گیٹس فا نڈیشن کی ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلیے حکومتی کو ششوں کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن