راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)تحریک انصاف کینٹ کے رہنما ء مسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ کرتارپوربارڈر کاکھلنا تحریک انصاف کی حکومت کا بے مثال کارنامہ ہے وزیراعظم عمران خان نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو بھی مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے کرتارپورکوریڈورکی تعمیر سے سکھ برادری کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں درپیش مشکلات سے چھٹکارا ملے گااوربھارت سے وہ بغیرویزہ صرف پرمٹ پر پاکستان آکر اپنی مذہبی رسومات اداکرسکیںگے کرتارپورکوریڈور پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی جانب سے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کا خاتمہ دونوں طرف کی عوام کے حق میں بہتر ہے
کرتارپوربارڈر کاکھلنا تحریک انصاف کی حکومت کا بے مثال کارنامہ ہے،مسلم شہزادخان
Nov 29, 2018