قومی ویمن ہاکی چیمپیئن شپ ایچ ای سی، آرمی، واپڈا، سندھ وائٹس اور پنجاب کلرز کی جیت

Nov 29, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویمن ونگ کے زیر اہتمام لاہور میںقومی ہاکی چیمپیئن شپ کے مقابلے تیسرے روز بھی جاری رہے۔ ایچ ای سی، آرمی، واپڈا، سندھ وائٹس اور پنجاب کلرز کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ گذشتہ روز چیمپیئن شپ میں پانچ میچز کھیلے گئے۔ پہلا میچ ایچ ای سی اور ریلویز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایچ ای سی نے دو صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسرے میچ میں آرمی نے اسلام آباد کو 13-0 سے زیر کیا۔ تیسرا میچ واپڈا اور پنجاب وائٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا نے صفر کے مقابلے 9 گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ چوتھے میچ میں سندھ وائٹس نے سخت مقابلے کے بعد کے پی کے ٹیم کو دوصفر سے ہرایا۔ دن کے آخری میچ میں پنجاب کلرز نے بلوچستان ٹیم کے خلاف 18-0 سے یکطرفہ کامیابی اپنے نام کی۔

مزیدخبریں