عراق: ایرانی قونصلیٹ نذر آتش، فائرنگ سے 35 ہلاک، 180 زخمی، کمانڈور برطرف، حکومت مخالف مظاہرے جاری

بغداد(این این آئی + نیٹ نیوز) حکومت مخالفین مظاہرین نے عراق کے جنوبی شہر نجف میں قائم ایرانی قونصل خانے کو آگ لگا دی۔ مظاہرین کو عمارت میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں احتجاج کرنے والے35 افراد ہلاک جبکہ 180 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ مظاہرین کو عمارت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس نے گولہ باردو فائر کیا مظاہرین نے قونصل خانے پر نصب ایرانی پرچم اتار کر وہاں عراقی پرچم بھی لہرا دیا ۔ تاہم اس ہنگامہ آرائی میں ایرانی قونصل خانے کا عملہ کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہتے ہوئے عمارت کے عقبی حصے سے نکلنے میں کامیاب رہا جس کے بعد حکام نے نجف میں کرفیو نافذ کر دیا۔ عراقی شہر ناصریہ میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کیا ہے۔ خبر رساں ادارے العزبیہ کے مطابق عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے جمعرات کو فوجی کمانڈر جنرل جمیل شمارے کو حالات کنٹرول کرنے کیلئے الناصریہ بھیجا تھا جہاں حالات خراب ہو گئے اور کریک ڈاؤن کے دوران اٹھائیس شہری ہلاک ہو گئے۔ دریں اثناء ایران نے نجف میں قونصل خانے کو نذر آتش کئے جانے کے واقعے کی مذمت کی ہے وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کارروائی میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن