ٹرائل کورٹ میں سزائے موت پانیوالا قتل کا ملزم ہائیکورٹ سے بری

Nov 29, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث سزائے موت کے منتظر مجرم کی بریت کی اپیل پر مجرم ادریس کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔ اپیل کنندہ کی جانب سے دلائل دیے کہ مجرم پر رمضان نامی شخص کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔ 2013 میں تھانہ نارووال میں مقدمہ درج کیا گیا ‘ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس 2017 میں سزائے موت سنائی تھی۔ عدالت بری کرنے کے احکامات جاری کرے جس پر عدالت نے مجرم ادریس کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں