(ن) ،پی پی ادوار میں کرپشن کو فیشن بنا دیا گیا،عوام اس ناسور سے نفرت کرتے ہیں‘ ہمایوں اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ ، پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوںکواقتدار سے باہر ایک ایک دن صدیوں کے برابر لگ رہا ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ماضی کی روایت کو توڑے گی او رانشا اللہ قرضوں میں اضافے کی بجائے اس میں کمی کر کے جائیں گے، نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ سے عوام با اختیار اور ان کے بنیادی مسائل دہلیز پر حل ہوں گے ۔ اپنے مرکزی دفتر میں لاہور، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی نے اپنے اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے اورپھر اسے وراثت کی طرح ایک دوسرے کو منتقل کیا جاتا رہا ۔ مسلم لیگ(ن) نے انتہائی مہنگے مارک اپ پر غیر ملکی قرضے لئے لیکن اس سے اپنی انا کی تسکین کے منصوبے شروع کئے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں بلکہ اپوزیشن کو اپنی سیاسی بقاء کی فکر لا حق ہے ۔ ماضی میں پیپلز پارٹی او ر(ن) لیگ مک مکا کے ذریعے کرپشن کا کاروبار جاری رکھتے تھے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں شدید مشکلات اور رکاوٹوں کا سامناہے۔

ای پیپر دی نیشن