فیروز والا بچے‘ قصور خاتون سے زیادتی‘ بوریوالا میں 2 سال تک آبروریزی

فیروز والا‘ قصور‘ بوریوالا (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) مختلف واقعات میں کمسن بچے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ بوریوالا میں شوہر کو جھوٹے مقدمہ میں جیل بھجوا کر بیوی سے 2 سال تک اجتماعی زیادتی کی جاتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق فیروز والا میں اوباش نے کمسن بچے سے زبردستی زیادتی کر ڈالی اور فرار ہو گیا۔ شرقپور پولیس نے ملزم شہباز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ قصور میں بدر کالونی کی رہائشی تیس سالہ خاتون نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ وہ ملاں والا بائی پاس کے قریب کھڑی تھی کہ نامعلوم شخص سفید گاڑی پر آیا اور مجھے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر رائے ونڈ روڈ مانگا منڈی ایک کمرے میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں بوریوالا میں منشیات فروش عادل کھنڈ مسیح نے اپنے دوست فیاض احمد کو جھوٹے مقدمے میں جیل بھجوا دیا اور اپنے دوستوںکے ہمراہ اس کی بیوی کو دو سال تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ویڈیو بنا کر منہ بند رکھنے کی دھمکی دی، خاتون دو بچوں کی ماں بن گئی، جیل سے بری ہونے پر خاوند نے اپنی بیوی کے بتانے پر پولیس اور ملزمان کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ متاثرہ کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود پولیس اور زیادتی کے مرتکب بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی، عدالت عالیہ نے توہین عدالت پر ڈی پی او سے جواب طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن