امریکہ اورطالبان بات چیت کیلئے رابطے میں ہیں:صدرڈونلڈٹرمپ

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ اورطالبان بات چیت کے لئے رابطے میں ہیں جو افغان تنازعہ کے حل کے لئے معاہدے کے خواہاں ہیں۔صدرڈونلڈٹرمپ افغانستان کے اپنے پہلے غیراعلانیہ دورے کے موقع پربگرام کے ہوائی اڈے پرامریکی فوجیوں سے خطاب کررہے تھے۔امریکی صدرکایہ دورہ طالبان کے ساتھ ایک قیدی کی حوالگی کے بعد ہوا ہے جس کامقصد طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی ہے۔

صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ امریکہ افغانستان میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی کررہاہے اورہم طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں جو جنگ بندی کے خواہشمندہیں۔امریکی صدرنے افغان صدراشرف غنی سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے افغان صدراشرف غنی نے کہاکہ دونوں ممالک اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ اگرطالبان امن معاہدے کے لئے مخلص ہیں توانہیںجنگ بندی تسلیم کرناہوگی۔
 

ای پیپر دی نیشن