شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس کی طر ف سے کثیر المقاصد بڑے راکٹ لانچر کا حالیہ آزمائشی تجربہ اس کی حربی استعداد کار جانچنے کا حتمی جائزہ تھا۔
شمالی کوریا کے مرکزی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کی موجودگی میں کیا گیا۔ادھر جنوبی کوریا نے اس تجربے پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ کشیدگی بڑھانے کا سلسلہ بند کرے۔