برازیل ، کرپشن و منی لانڈرنگ کیس،سابق صدر کو 17سال قیدکی سزا

 برازیل کی عدالت نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے دوسرے کیس میں سابق صدر لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا کی سزا کی توثیق کرتے ہوئے17 سال قید کا حکم دے دیا ہے،سابق صدر لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا پر گھر کی تزئین و آرائش کے لئے رشوت لینے کا الزام ہے۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق برازیل کی عدالت نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے دوسرے کیس میں سابق صدر لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا کی سزا کی توثیق کرتے ہوئے17 سال قید کا حکم دے دیا ہے۔سابق صدر لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا پر گھر کی تزئین و آرائش کے لئے رشوت لینے کا الزام ہے لیکن انہوں نے ہمیشہ اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس گھر سے ان کا کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ گھر ان کے دوست کا ہے۔اپیل کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل بنچ نے لولا کو قصوروار ٹہراتے ہوئے ان کی پہلے سے موجود سزا جو کہ 12 سال 11 ماہ تھی،کو بڑھا کر 17 سال ایک ماہ کرنے کا حکم دیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن