سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15058 ہوگئی

ملک بھر میں ڈینگی وائرس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15058 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق دینگی سرویلینس سیل نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈینگی مچھروں کے کاٹنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد14011ہوگئی۔کراچی میں ڈینگی کے مزید 107کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈینگی کے 8کیسز سامنے آئے، جبکہ شہرقائد میں ڈینگی سے اب تک 40اموات ہوچکی ہیں۔ڈینگی سرویلینس سیل کی جانب سے تاحال ڈینگی لاروے کو تلف کرنے اور اسپرے اور فیومیگیشن کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔ سرد موسم کے باوجود ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن