وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنزکی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہوا بازی ڈویژن سے متعلقہ امور کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیراعظم نے پی آئی اے میں جاری اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں حالیہ اصلاحات کے مثبت نتائج اور قومی ہوائی اڈوں کے بہتر انتظام سمیت ہوا بازی ڈویژن کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پی آئی اے کے چیئرمین ائیر مارشل ارشد محمود نے اجلاس کو بتایا کہ 47مزید پروازیںشروع کی گئی اور پی آئی اے کے بیڑے میں دو نئے جہاز شامل کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ قومی ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔اجلاس میں ہوائی اڈوں پر بہتر انتظامی طریقہ کار اور مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں فیصلوں پر عملدرآمد پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
پی آئی اے کی بحالی اور اس کو منافع بخش ادارہ بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے:وزیراعظم
Nov 29, 2019 | 20:26