پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر کاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور جمعہ کوکے ایس ای 500 پوائنٹس کے اضافے سے 39ہزار پوائنٹس کی بالائی حد بھی عبور کرگیا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں108ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ73.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ، آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا معاملہ حل ہونے کی وجہ سے بے یقینی کی کیفیت ختم ہونے پر سرمایہ کاروں میں منافع بخش شعبوں میں کھل کر سرمایہ کاری کی ،اسٹاک ماہرین کے مطابق بینکنگ ،توانائی ،سیمنٹ ،فوڈز اور کیمیکل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 38900،39000، 39100اور39200پوائنٹس کی4بالائی حدیں عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے ایک موقع پر انڈیکس 39452پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھو گیا تھا ۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں 581.38پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 38706.27پوائنٹس سے بڑھ کر 39287.65پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 227.73پوائنٹس کے اضافے سے 17782.50پوائنٹس سے بڑھ کر 18010.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27439.12پوائنٹس سے بڑھ کر 27838.52پوائنٹس ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب8ارب99کروڑ22لاکھ93ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب2ارب 97کروڑ62لاکھ 12ہزار786روپے سے بڑھ کر 75کھرب11ارب 96کروڑ85لاکھ 6ہزار783روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 14ارب روپے مالیت کے 43کروڑ18لاکھ 53ہزار حصص کا کاروبار ہوا جبکہ جمعرات کو 12ارب روپے مالیت کے 34کروڑ85لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 407کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 299کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،92میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔