کاہنہ : ناکہ بندی ‘جواء 10ملزم گرفتار

کاہنہ (نامہ نگار )تھانہ نشتر کالونی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران محسن،مدثر،عبدالغفار ‘ جاوید سمیت چھ ملزموں کو گرفتار کرلیا‘ایس ایچ او نشتر کالونی انسپکٹر سید ابرار حیدرنے بتایا کہ ملزمان سے 4 پسٹل اور گولیاں برآمدکرکے مقدمات درج لئے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔  ایس ایچ او کاہنہ حماد اختر کو اطلاع ملی کی شہزادہ روڈ پر ایک گھر میں چندافراد بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے اکرم,وسیم,عاطف اور اصغر کو گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروں روپے نقدی اور آلات قمار بازی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...