لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا استحکام اور ترقی ہمارا مقصد اور اولین ترجیح ہے۔ اولیاء کرام نے امن‘ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ ان کے بنائے فیض کے سرچشمے آج بھی اسی پیغام کو پھیلا رہے ہیں۔ پاکستان اﷲ تعالیٰ کا احسان اور بہت بڑی نعمت ہے۔ اس نعمت کی ناشکری کرنے والوں کو بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار سے سبق سیکھنا چاہئے۔ علماء و مشائخ بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ قوم کا درد رکھنے والے علماء ہی اس کی بروقت اور درست رہنمائی کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا استحکام اولین ترجیح ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی
Nov 29, 2020