پنجاب یونیورسٹی ، ایف ایم ریڈیو کی نشریات بند 

Nov 29, 2020

لاہور (آن لائن) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام چلنے والا ایف ایم ریڈیو بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سسٹم میں موجود فنی خرابی بتائی گئی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ایم ایف ریڈیو انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے سسٹم کا ایک پرزا خراب ہونے سے ریڈیو کی نشریات رک چکی ہے۔ جس کی مرمت پر 15 سے 20 لاکھ روپے درکار ہیں جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عملے نے یونیورسٹی حکام کو تاخیر سے آگاہ کیا ہے۔

مزیدخبریں