کرونا میں شدت پر لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں: گورنر 

لاہور/ ساہیوال/ کسووال/ کمیر/ چیچہ وطنی (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) کسووال سے نامہ نگار کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ''ونٹر اپیل ''مہم کے تحت ساہیوال اور چیچہ وطنی میں غر یب بچوں میں10ہزارجیکٹس تقسیم کر دیں جبکہ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ محلات اور بڑی دولت رکھنے والوں کو نہیں تاریخ میں انسانیت کی خدمت کر نیوالوں کو ہی یاد رکھا جائیگا۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ساہیوال چیچہ وطنی اور ہڑپہ کا دورہ کیا اس موقعہ پر تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی رائے مر تضی اقبال خاں، رائے حسن نوازخاں، شیخ محمد چوہان، وحید اصغر ڈوگر، ساہیوال کے ضلعی صدر تحر یک انصاف رانا آفتاب احمداوورسیزکمشن کے ضلعی چیئر مین طیب چوہدری وزیراعلیٰ شکایات سیل خانیوال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے  ''ونٹر اپیل ''مہم کے تحت سرور فائونڈیشن رائے علی نوازہسپتال اور کمیرا والا ٹائون ساہیوال میں تقر یبات کے دوران غر یب بچوں اور سکولوں کے طلباء کے لیے جیکٹس فراہم کیں۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پہلے مر حلے میں 50ہزار سے زائدبچوں میں سر دی سے بچائو کیلئے جیکٹس تقسیم کر رہے ہیں۔ میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے پہلے بھی پاکستان کو معاشی طورپر نقصان ہوچکا ہے اور اب بھی اگر کرونا میں شدت آئی تو لاک ڈائون جیسے اقدامات بھی کرنا پڑ سکتے ہیں اور پاکستان ایسے حالات کا کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا۔ ساہیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ہڑپہ اور کمیر میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو کرونا کی دوسری لہر کے سبب جلسے جلوس نہ کرنے کا مشورہ دیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو زرعی اجناس میں خود کفیل بنانے کیلئے حکومت گندم مکئی اور کپاس کے معیاری بیج فراہم کرے گی اور زرعی ادویات کے ناقص سپرے اور ادویات فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف سخت ایکشن لے گی گورنر نے ہڑپہ اور کمیر میں دو واٹر فلٹریشن پلانٹ اور لگانے کا بھی اعلان کیا گورنر نے تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے صدر رانا آفتاب احمد سابق ایم پی اے مدثر رضوان کی قیادت میں وفود سے بھی ملاقات کی۔ چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو مشکل حالات سے نکال کر خوشحالی کی طرف گامزن کر دیا ہے، کرونا کے بڑھتے ہوئے وار سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہئے، احتجاج اور جلسے اپوزیشن کا حق اور جمہوریت کا حسن ہے لیکن انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنا کوئی سمجھداری نہیں ہے،کرونا کی لہر ختم ہو جائے تو اپوزیشن بھی خوشی سے جلسے کرے اور ہم بھی جلسے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ضلع ساہیوال کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم غریب بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے انٹرنیشنل لیول کی چار ہزار جیکٹس تقسیم کی ہیں،عنقریب نرسز کی ٹریننگ کیلئے ایک معیاری سکول کھولا جائے گا جس کا بنیادی مقصد غریب گھرانوں کی بچیوں کو باعزت طریقے سے روزگار کی فراہمی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائے ہاؤس چیچہ وطنی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کمیر سے نامہ نگار کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کمیر میں دو واٹر فلٹریشن اور اراضی ریکارڈ سنٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...