کرونا ایس او پیز، میرج ایکٹ کی خلاف ورزیاں  فیصل آباد 5 شادی ہالز، وزیر آباد مارکی سیل، 4گرفتار 

فیصل آباد/ وزیر آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر صدر مقبول نے میرج ایکٹ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 شادی ہالز انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے، پانچ شادی ہال کو سیل اور چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ وزیر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود کی کارروائی کے دوران ایک مارکی کو سیل کر دیا گیا۔ فیصل آباد  میں  انسدادکرونا ایس او پیز اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پرچارافراد کو گرفتاراور ایک ہال کو سیل جبکہ پانچ  شادی ہالز کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ۔تفصیلات کے مطابق  اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے میرج ایکٹ اور انسداد کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار شادی ہالز کے خلاف مقدمات درج جبکہ چارافراد کو گرفتاراور ایک ہال کو سیل کرادیا۔ انہوں نے تحصیل بھر میں 12شادی ہالز کو چیک کیا اور خلاف ورزی پر کینال روڑ پر شیراٹن میرج ہال اور گٹ والا میں لائلپور گیراسن مارکی ودیگر شادی ہالز ومارکیز کے خلاف کارروائی کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے انسدادکرونا ایس او پیز اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر پانچ شادی ہالز کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔انہوں نے مختلف علاقوں میں میرج ہالزومارکیز کو چیک کیا اور ڈائیو روڈ پر کوہ طور،پیراڈائز میرج ہال، کینال روڑ پر رائلٹن میرج ہال، ذوم مارکی اور کاٹیج میرج ہال میں انسداد کرونا ایس او پیز، وقت کی پابندی، ون ڈش کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سید ایوب بخاری نے حکومت پنجاب کی طرف سے ون ڈش اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف شادی ہالز اور مارکیز کا وزٹ کیا۔ وزیرآباد سے اسسٹنٹ کمشنر نے  شادی ہالز اور مارکیز کا دورہ کیا ایک مارکی سیل‘اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد عامر محمود نے پی ایس او محمد اشفاق ودیگر عملہ کے ہمراہ کامختلف میرج ہالز اور مارکیوں میں ایس او پیز ا،صفائی اور احکامت کی پاسداری کے سلسلہ میں معائنہ کیا اور حکامتی احکامات کی پابندی نہ کرنے پر ایڈن گارڈن مارکی کو سیل کردیا ۔اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف سختی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور حکومتی احکامات کی پاسداری کا پابند بنایا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن