چکوال (نوائے وقت رپورٹ) چکوال میں70 تیتروں کا غیرقانونی شکار کرنے والے دو شکاری پکڑے گئے۔ حکومت پنجاب نے محض ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ وصول کر کے رہا کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق غیرقانونی شکار میں معاونت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف غلام رسول کو معطل کر دیا گیا۔ غیرقاننی شکار کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
چکوال‘ 70 تیتروں کا شکارکرنیوالے گرفتار معاونت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف معطل
Nov 29, 2020