پیپلز پارٹی کے ایم این اے روشن جونیجو بیٹے سمیت شراب سمگلنگ کیس میں نامزد 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)پیپلزپارٹی کے ایم این اے روشن جونیجو کو بیٹے سمیت شراب سمگلنگ کیس میں نامزد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق شراب کی منظم بلیک میں فروخت کے تانے بانے سانگھڑکے جونیجو خاندان سے نکل آئے اور پیپلزپارٹی کے ایم این اے روشن جونیجو کو بھی بطور ملزم نامزد کردیا گیا، کیس میں ان کے بیٹے غیاث جونیجو کو بطور ملزم نامزد کیا گیا۔ عدالت نے ایم این اے روشن جونیجو کو تفتیش جوائن کرنے کی ہدایت کردی ، جبکہ ایم این اے روشن جونیجو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت حاصل کرلی اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کسٹم نے عدالت میں عبوری چالان جمع کرایا جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمان نے شراب کے کنٹینر کے آگے پیچھے پولیس سکواڈ لگا کر حیدر آباد ٹول پلازہ کراس کرنے کی کوشش کی، اور بتایا گیا کہ ایک سرکاری کار کے ذریعے روشن جونیجو کے گاؤں پانی اور خوراک پہنچائی جا رہی ہے،  سرکاری کار 2014 میں وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر اصغر جونیجو کو دی گئی، اب یہ گاڑی کس کے زیر استعمال ہے سندھ حکومت بتانے سے گریز کررہی ہے۔چالان میں تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ کسٹم حکام نے 6 ہزار شراب کی بوتلیں برآمد کیں اور  یہ شراب سفارتی استثنیٰ کی آڑ میں سمگل کی گئی، پکڑی جانے والی شراب 23 اور 24 ستمبر کی درمیانی شب سمگل کی جا رہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...