پٹرول 2.50‘ ڈیزل 2.75 روپے لٹر مہنگا ہونے کا امکان‘ سمری ارسال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے یکم دسمبر سے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق  یکم دسمبر سے پٹرول دو روپے 50  پیسے‘ ڈیزل پونے تین روپے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔ وفاقی حکومت پٹرولیم لیوی میں کمی سے پٹرول اور ڈیزل  کی قیمت برقرار بھی رہ سکتی ہے۔ حکومت فی لٹر پٹرول‘ ڈیزل پر پوری 30,30 روپے پٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم  کی مشاورت سے کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...