دورہ نیوزی لیڈ، قومی کرکٹرز کا دوسرا کرونا ٹیسٹ منفی، آئسولیشن میں نرمی

Nov 29, 2020

لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ میں رابطے کے بعد قومی سکواڈ کے آئسولیشن میں نرمی کردی گئی۔آئسولیشن میں نرمی کے بعد نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی ہے، جن سکواڈ ممبرز کے مسلسل دو ٹیسٹ منفی آچکے انہیں چہل قدمی کی اجازت دی گئی ہے۔قومی سکواڈ کے ارکان ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی کریں گے، سپورٹنگ سٹاف اور کھلاڑی اپنے اپنے گروپ کے لئے مقررہ مخصوص اوقات میں چہل قدمی کرسکتے ہیں جبکہ سکواڈ ممبرز کو بالکونیز میں جانے کی بھی اجازت مل گئی ہے جہاں وہ آپس میں گفتگو کرسکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سے قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جلد کھولنے کی بھی درخواست کی ہے تاہم نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں مثبت رپورٹ ہونے والے ممبرز کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔قومی سکواڈ کا اب اگلا کرونا ٹیسٹ کل 30 نومبر کو ہوگا جس کے بعد کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کے آئسولیشن میں نرمی کر دی گئی۔ پی سی بی نے کرکٹ نیوزی لینڈ سے کھلاڑیوں کو جلد ٹریننگ کی سہولت دینے کا بھی کہا ہے۔

مزیدخبریں