آصفہ بھٹو کی جلسے میں آمد کے اعلان نے کٹھ پتلیوں کے اوسان خطا کر دئیے،نیئر بخاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی اہم کے ملتان جلسہ روکنے کیلئے پابندیوں اور رکاوٹوں کو پی ٹی آئی سرکار کی بوکھلائٹ قرار دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے جلسہ گاہ کی تالہ بندی پر ردعمل میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر آصفہ بھٹو کی  جلسے میں آمد کے اعلان نے کٹھپتلیوں کے اوسان خطا کر دئے ہیں پی ٹی آئی سرکار  جتنی چاہے رکاوٹیں کھڑی کر لے جلسہ تو ہوگا انہوں نے کہا کہ  عوامی سیاسی جمہوری جماعت  پیپلز پارٹی  یوم تاسیس کے موقع پر  پی ڈی ایم  ملتان جلسہ عام کی میزبان جماعت ہے پیپلز پارٹی کے راہنما وں کو استقبالیہ کیمپ اور دیگر انتظامات سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے قابل مزمت ہیں بدحال معیشت کے زمہ داران نالائق ناائل حکمرانوں کے خلاف پی ڈی ایم  پرامن جلسہ  منعقد کرنے جا رہی ہیملتان جلسہ پنجاب کی تاریخ کابڑا سیاسی اجتماع ہوگا عوامی قوت سے عوام دشمن حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے نیر بخآری نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار پرامن ریلی میں رکاوٹیں ڈال کر کارکنوں کو اشتعال دلا رہی ہے نیر بخآری نے مزید کہا کہ حکمران یاد رکھیں سیاسی جمہوری تحریکیں سرکاری ریاستی جبر سر مزید تیز ہوتی ہیں رکتی نہیں  مہنگائی بے روزگاری کے خلاف عوامی احتجاج پابندیوں سے رکنے والا نہیں ہے نیر بخآری نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین جمہوریت اور پارلیمنٹ کی توقیر ہر یقین رکھنے والی اور آمرانہ روش کے خلاف جدوجہد کرنے والی جماعت ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ عوامی احتجاج  کنٹینرز کے زریعے رستے بند کرنے سے نہیں روکا جا سکتا مسلط کردی خوفزدہ حکمرانوں میں عوامی قوت کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ  گیلانی ہائوس کی بجلی بند کرنا حکومتی گھبراہٹ کی گواہی  ہے نیربخاری نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے ایک وقت کی روٹی سے مجبور بے روزگاری کے سونامی میں ڈوبے عوام الناس پی ڈی اہم کے جلسوں میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ جعلی حکومت کا  گھر جانا   طے ہو چکا ہے  

ای پیپر دی نیشن