’’علامہ خادم حسین رضوی‘‘ کی زندگی پر پہلی تصنیف شائع ہو گئی علامہ عبدالستار عاصم کی نئی کتاب’’علامہ خادم حسین رضوی حیات و خدمات‘‘ عالمی شہرت یافتہ عاشق رسولؐ تحریک ختم نبوت کے محافظ، ناموس رسالت کے پہرے دار،معروف عالم دین علامہ خادم حسین رضوی کی مکمل اوراچھوتی سوانحٔ عمری ہے۔جس میں انکی زندگی ٍعلمی و دینی خدمات و سیاسی زندگی کے حوالے سے جدوجہدکے ساتھ ساتھ انکی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اور بہت سے حیرت انگیز،ایمان افروز اورچشم کشاہ واقعات منظر عام پر لائے گئے ہیں ۔علامہ خادم حسین رضوی کی پیدائش سے ان کی رحلت تک ان کی زندگی کی تصویر کشی خوبصورت انداز میں کی گئی ہے ۔ان کا جنازہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ کیونکر ہوا تحریک لبیک پاکستان کو 4سال کے قلیل عرصے میں عالمگیر شہرت اور مقبولیت کیسے حاصل ہوئی۔ اور تحریک لبیک پاکستان کی تیسری بڑی جماعت کیسے بن پائی،یہ سب جاننے کیلئے اس کتاب کا مطالعہ بہت ضروری ہے کتاب میں انکی زندگی اور جنازے کی متعدد تصاویر بھی جو گرچہ بلیک اینڈ وائٹ میں کتاب کی اثر پذیری میں اضافہ کرتی ہیں ۔امید ہے آئندہ ایڈیشن میں کلر تصاویر شائع کر کے کتاب کا حسن دو چند ہوجائے گا۔کتاب خوبصورت سرورق کیساتھ ،مضبوط جلد اورعمدہ کاغذ پرانتہائی مناسب قیمت کے ساتھ دستیاب ہے۔الحمد للہ،کتاب کا پہلا ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوا۔حصول کتاب کیلئے رابطہ0300-0515101/03214788517۔ (تبصرہ: جی این بھٹ)
بک شیلف …… علامہ خادم حسین رضوی… حیات و خدمات
Nov 29, 2020