جناب محترم طالب حسین حیدری جنوری 1954ء میںملتان کے چھوٹے سے گائوں علی پورسادات میں پیدا ہوئے اور بچپن سے ہی ملتان شہر میں نیو سنٹرل جیل روڈ پر رہائش پذیر ہوئے۔ وہ 15نومبر 2019ء کو وفات پاگئے ان کی وفات پر تمام اہل علاقہ اشکبار تھے۔ اہل علاقہ کے مطابق ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوگیاہے اسے پـــْر کرناناممکن ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ان کی سماجی ،دنیوی اور سیاسی خدمات ہیں جو انہوں نے بے لوث انجام دیں۔سماجی و دنیوی لحاظ سے ان کی خدمات ان گنت ہیں۔ کئی یتیم لڑکیوں کی شادی کے جہیز سے لے کر غریب لڑکوں کے ولیمے تک مالی و جسمانی خدمات دیں۔اہلیان علاقہ اکثر اپنے گھریلومسائل انہیں سے حل کرواتے تھے۔ اس کے علاوہ علاقے کی سڑکوں کی تعمیرات و مرمت اوردوسرے فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ باوجود کہ اس کا ان کا تعلق شیعہ مسلک سے تھاان کے حلقہ احباب میں زیادہ تر دوسرے مسلک لوگ تھے۔ انہوں نے ہمیشہ وحدت مسلیمین کے لیے خلوص دل سے کوشش کی۔یہی وجہ ہے کہ شاید ان کے جنازے میں ایک بڑی تعداد اہل سنت جماعت کی تھی۔ وہ8 محرم نیو سنٹرل جیل روڈ جلوس کے لائسنس دار بھی ہیں اور میلاد آمد پیغمبر حق حضرت محمد ﷺ کے بھی انتظامات کرتے تھے ۔ وہ شروع سے ہی پاکستان پیپلز پارٹی سے منسلک ہوئے۔پارٹی کی تشہیر اور کامیابی کے لیے انتھک جدوجہدکی یہاں تک کہ جیل کی صعوبتیں بھی برداشت کی۔اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے ۔آمین!