رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)جاگ ویلفیئر موومنٹ اور آواز فائونڈیشن پاکستان کے منصوبے اجالا کے تحت صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے 16 دنوں کو مناتے ہوئے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سول سوسائٹی کے مختلف نمائندہ لوگوں نے شرکت کی ۔ جاگ ویلفئیر موومنٹ کے عبدالرب فاروقی نے کہا کہ ہم خاص طور پر بنیادی تعلیم کے نصاب میں زندگی کی مہارتوں پر مبنی تعلیم کا مطالبہ کرتے ہیں اور جنسی حساسیت پر مبنی نصاب کو متعارف کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
تعلیمی نصاب میں زندگی کی مہارتوں کو شامل کیا جائے: عبدالرب فاروقی
Nov 29, 2020