معززین اپنے علاقوں میں ٹھیکری پہروں کا انتظام کریں : وسیم اسلم شیخ

Nov 29, 2020

اوچ شریف (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی )ایس ایچ اواوچ شریف وسیم اسلم شیخ نے معززین علاقہ ، تاجربرادری اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے میں ٹھیکری پہرے کا انتظام کرے اس کے علاوہ شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک جانوروں کی نقل و حمل بذریعہ ٹرانسپورٹ منع ہے۔ جبکہ ہر موٹر سائیکل سوار اپنی موٹر سائیکل کو وائر لاک لگوائے۔ گشت اور جرائم پیشہ افراد کی کڑی نگرانی کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے ۔ گنے کے کاشتکار اپنی ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹرٹیپ لگوایں تاکہ عام آدمی حادثات کا شکار نہ ہوں۔ 

مزیدخبریں