ست برجی مائنر میں پانی کی عدم فراہمی‘ آبیانہ دو گنا کاشتکار سراپا احتجاج 

Nov 29, 2020

شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ انہار شجاع آباد سب ڈویژن نے ست برجی مائنر میں ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی فراہم نہ کیا۔ گزشتہ سال کی نسبت دوگنا آبیانیہ کی وصولی کیلئے کاشتکاروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ کاشتکار جاوید علی شاہ‘ محمد شاہ‘ فیض بخش نون‘ رانا بشیر نون‘ رانا منیر نون و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ست برجی مائنر کی صفائی نہ ہونے سے پانی فراہم نہیں کیا گیا۔ فصلیں ٹیوب ویلوں کے پانی سے سیراب کی ہیں اب پنجاب حکومت نے گندم کی کاشت کیلئے پانی فراہم کیا ہے لیکن ست برجی مائنر میں پانی فراہم نہیں کیا گیا۔ کاشتکار ٹیوب ویل اور مہنگا ڈیزل کا استعمال کر کے گندم کی کاشت مکمل کررہے ہیں جبکہ گزشتہ سال سے دوگنا آبیانیہ وصول کرنے کیلئے محکمہ مال کا عملہ کاشتکاروں کو تنگ کررہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آبیانیہ کاریٹ دوگنا کردیا ہے جبکہ نہر میں پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری محکمہ انہار کی ہے کاشتکاروں نے ایس ای ملتان ایکسیئن انہار شجاع آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ست برجی میں ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں اور کاشتکاروں کا آبیانیہ معاف کیا جائے۔ 

مزیدخبریں