پبلک مجمع‘ خفیہ کارنر میٹنگ کو برداشت نہیں کیا جائیگا:کمشنرملتان 

Nov 29, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان ڈویژن میں کورونا ایس پیز کی خلاف ورزی پر 10 مقدمات درج کرلئے گئے۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کورونا کنٹرول ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کا کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے کورونا کنٹرول اور لا اینڈ آرڈر بارے جائزہ اجلاس کی صدارت ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا ایس او پیز، لا اینڈ آرڈر کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ حکومت پنجاب کی کورونا کنٹرول بارے واضح پالیسی ہے۔ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایف آر درج کروائی جائیں گی۔ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔انہوں نے تنبیہہ کی کہ کسی پبلک مجمع، خفیہ کارنر میٹنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کووڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک،سی پی او ملتان حسن رضا، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان ،ویڈیو لنک پر متعلقہ اضلاع کے افسران بھی موجود تھے

مزیدخبریں