شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) شجاع آباد میں پندرہ روز کے دوران کرونا کے باعث تین اموات ہوچکی ہیں جبکہ شہر میں کرونا کے متعدد مریض سیلف کورنٹائن میں ہیں، چند روز میں تین اموات ہونے کے بعد بھی انتظامیہ خواب غفلت سے نہ جاگی اور شہریوں کی رینڈم سیمپلنگ کی جانب توجہ نہ دی گئی، مقامی انتظامیہ صرف کاغذی کارروائی کو پورا کرنے کے لئے چند افراد کو جرمانے تک محدود ہے، شہر بھر میں کرونا کے بیشتر مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ شہر میں اس وقت رینڈم سیمپلنگ کی اشد ضرورت ہے، شہریوں کی جانب سے بھی کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد دیکھنے میں نہیں آرہا۔