پروفیسر ڈاکٹر قدیر احمد چوہدری نے شعبہ یورالوجی کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں،پی ایم اے کی جانب سے مبارکباد

ملتان (سپیشل رپورٹر) شعبہ یورالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار کی ریٹائرمنٹ کے بعد پروفیسر ڈاکٹر قدیر احمد نے بطور سربراہ یورالوجی ذمہ داری سنبھال لی اس موقع پر پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ڈاکٹر طارق وقار، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر وقار نیازی ڈاکٹر شیخ عبد الخالق اور دیگر نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور گلدستہ پیش  کیاجبکہ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یورالوجی کے شعبہ میں مزید ترقی ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن