ٹوتھ پیسٹ و ماؤتھ واش کورونا سے بچاؤ  کا بہترین ذریعہ ہے، کولگیٹ تحقیق

Nov 29, 2020

کراچی ( پ ر) کولگیٹ لیباریٹری کی تحقیق کے مطابق جن ٹوتھ پیسٹس میں زنک یا اسٹینس اور Cetylpyridinim Chlorideکے حامل ماؤتھ واش کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو 99.9فیصد تک بے اثر کر دیتے ہیں۔ یہ تحقیق کولگیٹ ریسرچ پروگرام کا حصہ ہے، جس میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کوکلینکل تحقیق میں شامل کیا گیا ہے تاکہ منہ کی حفاظت کے پروڈکٹس کی وائرس کوکم کرنے کی افادیت جانچ سکیں، جس سے COVID-19کا پھیلاؤ میں ممکنہ می لائی جاسکتی ہے۔ پہلی لیباریٹری تحقیق جس میں ٹوتھ پیسٹ کو شامل کیا گیا ۔ اس تحقیق میں کولگیٹ میں میریڈول ٹوتھ پیسٹ کے دومنٹ استعمال کے بعد 99.9فیصد وائرس کو بے اثر کردیا۔ کولگیٹ پلاکس، کولگیٹ ٹوٹل اور کولگیٹ زیرو ماؤتھ واشز 30سیکنڈ استعمال کے بعد یکساں مؤثر پائے گئے۔ تحقیقات اکتوبر میں اختتام پزیر ہوئیں اور انہیں رٹگرز یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور ریجنل بایو سیفٹی لیباریٹری کی پارٹنر شپ کے ساتھ عمل میں لایا گیا۔ 

مزیدخبریں