روسی وزارت خارجہ کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کےمقبوضہ وادی گولان کے دورے پر شدید الفاظ میں تنقید

Nov 29, 2020 | 11:41

ویب ڈیسک

روسی وزارت خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حال ہی میںاسرائیل کے دورے کے دوران شام کے مقبوضہ وادی گولان کے دورے پر شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا روفا نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ کے مقبوضہ وادی گولان کے دورے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'ہم امریکی وزیرخارجہ کے اس دورے کو مشرق وسطی کے سب سے بڑے حل طلب مسئلے کے حوالے سے امریکا کے طرز عمل کو جاھلانہ قرار دینے کا ثبوت قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا مقبوضہ وادی گولان کا دورہ اسرائیلی ریاست کو مقبوضہ عرن علاقوں میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کو سند جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ اس طرح کے دورے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ فلسطینی اور عرب علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے حوالے سے اصولی موقف ہے۔ ہم 1967 ء کی جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقوں پر اسرائیل کی کسی قسم کی سرگرمیوں کو خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہیں۔

 
 
 
 
 

 
 

مزیدخبریں